• Sat, 05 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ: جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کیلئے کوششیں تیز

Updated: July 05, 2024, 10:12 PM IST | Jerusalem

حماس کے معاہدے کی شرائط پر نظر ثانی شدہ تجویز پیش کرنے کے بعد غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے معاہدے کو ممکن بنانے کیلئے کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔ خیال رہے کہ ۲۰۲۳ء میں شروع ہونے والی اس جنگ کے نتیجے میں اب تک ۳۸؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Palestinians are surrounded by hardships as a result of the war in Gaza. Image: X
غزہ میں جنگ کے نتیجے میں فلسطینی مشکلات سے گھرے ہیں۔ تصویر: ایکس

حماس کے معاہدے کی شرائط پر نظر ثانی شدہ تجویز پیش کرنے کے بعد غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ مذاکرات دوبارہ بحال کرے گا۔اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے جمعرات کو امریکی صدر جوبائیڈن سےکہا ہے کہ مذاکرات کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے وفد بھجیں گے اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹیم کی نمائندگی اسرائیل کے موساد کےہیڈ کریں گے۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ الیکشن: تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے۔ برطانیہ پھر عظیم بنے گا: کیئر اسمارٹر

اسرائیل کے مذاکراتی ٹیم سے ایک شخص نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اب معاہدہ تک پہنچا جا سکتا ہے۔عالمی سطح پر امن کی کوششیں کرنے والے گروپ سے متعلقہ فلسطینی حکام نے بتایا کہ فلسطینی مزاحمتی گروپ کی جانب سے پیش کی گئی حالیہ تجویز کو اگر اسرائیل نے قبول کر لیا تو اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ہاتھرس حادثہ: راہل گاندھی کی لواحقین سے ملاقات، حادثے کی فوری تفتیش کا مطالبہ

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے میڈیا سے کہاکہ ’’انہیں امید ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں حتمی جنگ بندی ہو جائے گی اور مغربی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر حماس کے تجویز کو منظور کرنے کا دباؤ ڈالیں۔ ‘‘خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں ۳۸؍ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق جبکہ ۸۰؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ۷؍ اکتوبر، ۲۰۲۳ء میںشروع ہونے والی اس جنگ کے نتیجے میں فلسطینی مسلسل مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ جنگ کے نتیجے میں کروڑوں فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں جبکہ فلسطینیوں کو انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: الہ آباد ہائی کورٹ: جنسی استحصال اور متفقہ تعلقات میں فرق نہ کرنا انصاف کے خلاف

حز ب اللہ نے آج کہا کہ ان کے ایک لیڈر سید حسن نصر اللہ اور حماس کے سینئر اہلکار خلیل الحیا ملاقات کریں گے اور غزہ میں حالیہ تبدیلی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ بعد ازیں حزب اللہ کے سینئر حکام نے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی گئی تو گروپ اسرائیل پر حملے بند کر دے گا۔ حزب اللہ کے اہلکار نے گروپ کے بیان کو دہرایا کہ ’’گروپ کے ذریعے مشرقی اسرائیل پر داغے جانے والے ڈرون اور راکٹ فلسطینیوں کی حمایت میں ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگرغزہ میں جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی گئی تو ’’پھر وقفہ صفر سے لبنان میں جنگ بندی ہوگی۔‘‘امریکی صدر جوبائیڈن نے جمعرات کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو سے فون کال پر بات چیت کے دوران ان کے معاہدے کو ممکن بنانے کیلئے مذاکراتی گفتگو کو بحال کرنے کی کوشش کو سراہا تھا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK