• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ: اسرائیل نے عالمی جنگی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے: یو این

Updated: June 19, 2024, 5:48 PM IST | Jerusalem

اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کے دفتر نے حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے دوران بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے ذریعے عالمی جنگی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے عالمی عدالت کے احکامات کے باوجود رفح میں اپنی جارحیت جاری رکھی ہے۔

More than half of Gaza`s infrastructure has been destroyed. Image: X
اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کا آدھے سے زائد انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے۔ تصویر: ایکس

اقوام متحدہ( یو این) نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران ۶؍ حملوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے گنجان آبادی والے محصور خطے میں بھاری بم کا بارہا استعمال کیا ہے جو جنگ کے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ کے رائٹس آفس کی رپورٹ میں اسرائیلی فوجیوں کے ذریعے ۶؍ حملوں کی نشاندہی کی ہے  جس میں ۲؍ ہزارکے پاؤنڈ والے بم غزہ کے رہائشی علاقوں، اسکولوں ، پناہ گزین کیمپوں اور بازاروں میں داغے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر میں عیدالاضحی روایتی جذبے کے ساتھ منائی گئی

رائٹس آفس نے مزید کہا ہے کہ انہوں نے۷؍ اکتوبر کو جنگ کی شروعات کے بعد ابتدائی ماہ میں اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں ۱۲۸؍ اموات کی تصدیق کی ہے لیکن ادارے کے مطابق ان کے پاس اموات کی تعدادبتانے والی معلومات بھی ہیںجس کے تحت مہلوکین کی شناخت زیادہ ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ۹؍ اکتوبر تا ۲؍ دسمبر اسرائیلی حملوں کی جانچ یہ ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل نے بارہا جنگ کے عالمی قوانین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان حملوں میں گزشتہ سال ۲؍ دسمبر کو غزہ کے اش شجایہ میں ہونے والا حملہ بھی شامل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: کنچن جنگا ایکسپریس:مسافروں کو بچانے کیلئے مسلم نوجوانوں نے ’عید‘ کی قربانی دیدی

اس حملے کے نتیجے میں ۱۳۰؍میٹر تک تباہی پھیلی تھی، ۱۵؍ عمارتیں تباہ ہوئی تھیں جبکہ دیگر۱۴؍ عمارتوں کو بھاری نقصان پہنچا تھا۔ملبہ اور سیٹیلائیٹ سے دریافت شدہ تصاویر سے اندازہ  لگایا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس حملے میں ۲؍ ہزار پاؤنڈ جی بی یو ۳۱؍ بم ۹؍ مرتبہ استعمال کیا تھا۔ اس حملے کے نتیجے میں ۶۰؍ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: علی گڑھ: ہجومی تشدد میں مسلم نوجوان کا قتل، ۴؍ حراست میںا

اس ضمن میں رائٹس آفس کے ترجمان جیمری لارینس نے کہا کہ جی بی یو ۳۱؍ ایس ، ایک ہزار پاؤنڈ جی بی یو ۳۲؍ ایس۔ پاؤنڈ جی بی یو۔ ۳۹؍ ایس کانکریٹ کی عمارتوں کو تباہ کرنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں اور بڑی عمارتوں کے ڈھانچےکوجڑ سے اکھاڑنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ۳۷؍ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ۸۰؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے عالمی عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ اور رفح میں اپنی جارحیت جاری رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK