• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

حماس اور اسرائیل جنگ کے دوران بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں: یو این

Updated: June 08, 2024, 8:34 PM IST | Jerusalem

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے سلامتی کاؤنسل کو ایک رپورٹ دیں گے جس میں اسرائیل اور حماس کو بچوں کی خلاف ورزی کرنے اور جنگ کے دوران ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کیلئے اس فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۱۵؍ ہزار سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

As a result of the Israeli war in Gaza, 15,000 children have died. Photo: X
غزہ میں اسرائیلی جنگ کے نتیجے ۱۵؍ ہزار بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ تصویر:ـ ایکس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس اگلے ہفتے سلامتی کاؤنسل سے کہیں گے اسرائیل اور حماس غزہ میں جنگ کے دوران بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو ختم کرنے کیلئے انہوں نے غزہ میں  بچوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی ہے۔خیال رہے کہ سیکریٹری جنرل ہر سال عالمی طور پر ایک فہرست بناتے ہیں جس میں وہ ایسے ممالک اور فوجوں کے نام شامل کرتے ہیںجو بچوں کیلئے خطرہ ہیں یا بچوں کو خوفزدہ کرتے ہیں۔ اس فہرست میں کانچین انڈیپنڈینس آرمی سے لے کر روس بھی شامل ہے۔ اب اسرائیل اس فہرست میں شمار ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مودی کی حلف برداری کی تقریب میں ۷ ؍عالمی لیڈران سمیت ۸؍ ہزارافراد کی شرکت متوقع

انتونیو غطریس نے یہ فہرست سلامتی کاؤنسل کو بھیجی ہے اور اب یہ فیصلہ سلامتی کاؤنسل کا ہوگا کہ ان ممالک کے خلاف کارروائی کی جائے گی یا نہیں۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے روس کو جب بلیک لسٹ میں شامل کیا تھا تو سلامتی کاؤنسل نے روس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔ اقوام متحدہ کی گزشتہ سال کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’اس فہرست میں شامل پارٹیاں بچوں کے قتل، انہیں ضرر پہنچانے، عصمت دری اور بچوں کے خلاف دیگر اقسام کے جنسی تشدد، اسکولوں پر حملہ کرنے اور جنگ کے دوران  اسپتالوں کو نشانہ بنانے میں ملوث ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: امریکہ کی عارضی بندرگاہ کے راستے انسانی امداد دوبارہ شروع کی جائے گی: اسرائیل

یو این کے ترجمان اسٹیفین دجارک نے جمعہ کو نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتونیو غطریس کے دفتر کے ہیڈ نے یو این میں اسرائیلی امبیسیڈر سے فون پر بات چیت کی تھی ا ور انہیں بتایا تھا کہ اگلے ہفتے سلامتی کاؤنسل کو جو رپورٹ بھیجی جائے گی اس میں اسرائیل بھی شامل ہوگا۔ اس رپورٹ میں حماس اور فلسطینی اسلامک جہاد گروپس کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اسرائیلی امبیسیڈر نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ ’’اب حماس اسکولوں اور اسپتالوں کو مزید استعمال کرے گاکیونکہ انتونیو غطریس کا یہ شرمناک اقدام حماس کے بقا اور جنگ کو مزید بڑھانے کی امید ہوگی ۔انہیں شرم آنی چاہئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: انڈیا بلاک نے نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کی پیشکش کی تھی: کے سی تیاگی کا دعویٰ

علاوہ ازیں یو این میں فلسطینی امبیسیڈر نے کہا کہ ’’اسرائیل کو اس فہرست میں شامل کرنے سے ہمارے دسیوں ہزاربچے ہمیں واپس نہیں مل سکتے جنہیں اسرائیل دہائیوں سے موت کے گھاٹ اتارتا رہاہے ۔ لیکن یہ درست راستے کی جانب اہم قدم ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK