• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈیا بلاک نے نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کی پیشکش کی تھی: کے سی تیاگی کا دعویٰ

Updated: June 08, 2024, 7:53 PM IST | New Delhi

جے ڈی یو کے لیڈر کے سی تیاگی نے این ڈی ٹی وی کو دیئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج جاری ہونے کے بعد انڈیا بلاک نے نتیش کمار کو وزیراعظم کے عہدے کی پیشکش کی تھی لیکن جے ڈی یو نے اپوزیشن کی تمام پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا اور اگلے ۵؍ سال تک وزیر اعظم مودی کے ساتھ کام کرنے کا ارارہ ظاہر کیا تھا۔

KC Tyagi. Photo: INN
کے سی تیاگی۔ تصویرــ: آئی این این

جے ڈی یو کے لیڈر کے سی تیاگی نے این ڈی ٹی وی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ لوک  سبھا انتخابات کے رزلٹ جاری ہونے کے بعد انڈیا اتحادنےبہار کے وزیر اعلیٰ اور جے ڈی یو کے چیف نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کی پیشکش کی تھی۔ خیال رہےکہ تیاگی کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ انڈیا اتحاداین ڈی اے کو سرکار بنانے سے روکنے کیلئے نتیش کمار کو دوبارہ اتحاد میں واپس لانے پر غور کر رہے ہیں۔ کے سی تیاگی نے یہ واضح کیا تھا کہ جے ڈی یو نے اپوزیشن کی جانب سے تمام پیشکش کو مسترد کر دیا تھا اور اگلے پانچ برسوں تک این ڈی اے کے ساتھ کام کرنے کاارادہ ظاہر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’راہل گاندھی سرمایہ کاروں میں خوف پیدا کر رہے ہیں‘‘

کے سی تیاگی نے این ڈی ٹی وی کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا کہ نتیش کمار نے اپنی تقریر میں یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ نریندر مودی کے ساتھ کام کریں گے اور ان کے اس بیان نے تمام قیاس آرائیوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ اب ان نامہ نگاروں کو خاموش ہوجانا چاہئے جب ہم نے این ڈی اے کے ساتھ ہاتھ ملا لیاہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں اسرا ئیلی جنگ کے نتیجے میں بے روزگاری کی شرح ۸۰؍ فیصد ہو گئی ہے: یو اینا

انہوں نے اپوزیشن اور کانگریس کے تعلق سے کہاکہ ’’کانگریس اوراس کے اتحادیوں نے ہمارے لیڈران کے ساتھ جس طرح کا رویہ اختیار کیا اس سے ہمیں بہت تکلیف ہوئی اور ہم نے دوسرے راستہ کا انتخاب کرنے کا فیصلہ کیا۔ جو لوگ یہ سوچتے تھے کہ نتیش کمار اتحاد کے کنوینر بننے کے بھی لائق نہیں ہیں اب وہ انہیں وزیر اعظم کے عہدے کی پیشکش کر رہے ہیں لیکن ہم نے ان کی تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فلسطین نے تاریخ رقم کی، فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کوالیفائنگ راؤنڈ میں

انہوں نے انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا کہ بہار کو مخصوص درجہ دینا ہمارا اہم مطالبہ تھا جو انہوں نے قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے ذریعے ہمیں بہار کو ترقی یافتہ بنانے میں مدد ملتی۔ جب ریاست تقسیم ہوئی تھی تو تمام ذرائع، کوئلے کی کانیں اوردیگر چیزیں جھارکھنڈ کو دے دی گئی تھی اور بہار کے پاس صرف بے روزگاری، غربت، اور تارکین وطن تھے۔ بہار تب تک ترقی یافتہ نہیں بن سکتا جب تک اسے مخصوص درجہ نہیں دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مودی کی حلف برداری کی تقریب میں ۷ ؍عالمی لیڈران سمیت ۸؍ ہزارافراد کی شرکت متوقع

خیال رہےکہ لوک سبھا انتخابات کے رزلٹ جاری ہونے کے بعد انڈیا اتحاد نے ایسا اشارہ دیا تھا کہ نتیش کمار کو اتحاد مین شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ بی جے پی اس مرتبہ اکثریت حاصل کرنے سے محروم رہی لیکن اپنے حامیوں کے ساتھ این ڈی اے کی سرکار بنانے میں کامیاب رہی۔ 
ذرائع کے مطابق جے ڈی یو کو وزیراعظم نریندر مودی کی نئی کابینہ میں دو اہم کلیدی عہدے ملیں گے۔ یاد رہے کہ کل وزیراعظم مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم کے طور پر حلف لیں گے۔پارٹی نے اپنے دو سینئر لیڈران کے نام تجویز کئے ہیں جن میں للن سنگھ اور رام ناتھ ٹھاکر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK