• Tue, 11 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جارج سوروس نے ہندوستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے یو ایس ایڈ کا استعمال کیا: رپورٹ میں دعویٰ

Updated: February 10, 2025, 10:09 PM IST | Inquilab News Network | Washington

اس انکشاف کے بعد بین الاقوامی سیاسی تحریکوں میں امریکی حکومت کے کردار پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان میں بی جے پی طویل عرصے سے سوروس پر اپوزیشن پارٹیوں کی پشت پناہی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ناقدین کی مالی معاونت کا الزام لگاتی رہی ہے۔

George Soros. Photo: INN
جارج سوروس۔ تصویر: آئی این این

ہنگری نژاد امریکی ارب پتی جارج سوروس پر ہندوستان و دیگر ایشیائی ممالک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کو استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، سروس کی تنظیموں نے سیاسی معاملات پر اثر انداز ہونے اور ہندوستان، بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک کو غیر مستحکم کرنے کیلئے یو ایس ایڈ سے ۲۶۰ ملین ڈالر حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھئے: سعودی عربیہ: حفاظتی دستوں کے ہاتھوں ۲۱۴۷۷؍ غیر قانونی مقیم افراد گرفتار

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ٹرمپ سے جڑے ایک اکاؤنٹ نے ایک پوسٹ میں الزام لگایا کہ جارج سوروس نے یو ایس ایڈ سے ۲۶۰ ملین ڈالر وصول کئے اور اس رقم کو سری لنکا، بنگلہ دیش، یوکرین، شام، ایران، پاکستان، ہندوستان، برطانیہ اور امریکہ میں افراتفری پھیلانے، حکومتیں بدلنے اور ذاتی فائدے کیلئے استعمال کیا۔ یہ الزامات ایسے وقت سامنے آئے جب ٹرمپ انتظامیہ نے یو ایس ایڈ کا بجٹ منجمد کر دیا ہے اور تمام غیر ملکی امداد روک دی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ۱۳۰۰؍سے زائد گرفتار

سوروس سے منسلک تنظیموں کی فنڈنگ

رپورٹس کے مطابق، گزشتہ ۱۵ برسوں میں یو ایس ایڈ نے سوروس سے وابستہ تنظیموں کو ۲۷۰ ملین ڈالر سے زائد امداد فراہم کی ہے۔ ایسی ہی ایک تنظیم ایسٹ ویسٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ نے سوروس کی اوپن سوسائٹی فاؤنڈیشنز کے ساتھ شراکت کی اور یو ایس ایڈ کی فنڈنگ حاصل کی۔ اس انکشاف کے بعد بین الاقوامی سیاسی تحریکوں میں امریکی حکومت کے کردار پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ’’ہندوستان سے نفرت معمول بنادیں‘‘ ڈاج ملازم کا نفرت انگیز پوسٹ پراستعفیٰ

ٹرمپ انتظامیہ کے نئے محکمہ، ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفشنسی (ڈی او جی ای) کے سربراہ ایلون مسک نے یو ایس ایڈ کی ایسے پروجیکٹس کیلئے مالی اعانت کو اجاگر کرنے میں ٹرمپ انتظامیہ کی حمایت کی ہے جنہیں وہ "بیدار اور متنازع" پروجیکٹس کہتے ہیں۔ مسک کی شمولیت کے بعد، ریپبلکن پارٹی کی جانب سے، حکومت کی تبدیلی اور سیاسی اثر و رسوخ کیلئے غیر ملکی امداد کے استعمال کی تنقید میں اضافہ ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: دہلی میں جیت کے ساتھ ہی بی جے پی کا فرقہ وارانہ ایجنڈا ظاہر، مصطفیٰ آباد کا نام تبدیل کرنے کی تیار

واضح رہے کہ ہندوستان میں حکمران پارٹی بی جے پی طویل عرصے سے سوروس پر اپوزیشن پارٹیوں کی پشت پناہی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ناقدین کی مالی معاونت کا الزام لگاتی رہی ہے۔ بی جے پی لیڈران کا دعویٰ ہے کہ سوروس کے اقدامات کا مقصد ہندوستانی حکومت کو غیر مستحکم کرنا اور قومی سیاست میں مداخلت کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK