• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستانی ایئرلائنز کا بین الاقوامی مارکیٹ شیئر ۵۰ فیصد کے قریب

Updated: January 30, 2025, 10:08 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

ہندوستانی ایئر لائنز متعدد نئے راستوں، مقامات اور پروازوں کے تعدد میں اضافہ کے ذریعے اپنے مارکیٹ شیئر کو بڑھانے میں کامیاب رہی ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

حالیہ برسوں میں ہندوستانی ایئرلائنز نے اپنے بیڑے میں نئے طیاروں کو تیزی سے شامل کیا ہے اور مزید ممالک تک رسائی اور پروازیں شروع کرنے میں دلچسپی دکھائی ہے۔ انہی کوششوں کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں ہندوستانی ایئرلائنز کا مارکیٹ شیئر تقریباً ۵۰ فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ 

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ۷ ہندوستانی ایئرلائنز نے ستمبر سے ۹ مہینوں کے دوران ۴۶ فیصد مارکیٹ شیئر پر قبضہ کر لیا اور ان کا بین الاقوامی مارکیٹ شیئر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ غیر ملکی حریفوں سے سخت مقابلے کے بعد، ایئرلائنز یہ ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہیں۔ اس درمیان، ہندوستانی ایئرلائنز نے ایک کروڑ ۷۰ لاکھ سے زائد مسافروں کو خدمات فراہم کیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: مسافر بردار طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم، ۱۸؍سے زائد افراد ہلاک

امارات ایئرلائنز، اتحاد ایئرویز، قطر ایئرویز، سنگاپور ایئرلائنز جیسے غیر ملکی ایئرلائنز روایتی طور پر ہندوستانی مسافروں کا ترجیحی انتخاب رہی ہیں حالانکہ ان کی خدمات اور نسبتاً کم عمر طیاروں کی لائن اپ کی وجہ سے ان کی قیمت زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن ایئر انڈیا گروپ (ایئر انڈیا، ایئر انڈیا ایکسپریس اور وسٹارا) اور انڈیگو کی قیادت میں، ہندوستانی ایئر لائنز متعدد نئے راستوں، مقامات اور پروازوں کے تعدد میں اضافہ کے ذریعے اپنے مارکیٹ شیئر کو بڑھانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مہا کمبھ ۲۰۲۵ء: چنئی تا پریاگ راج کا ہوائی کرایہ، لندن کے ٹکٹ سے زیادہ مہنگا

ایئر انڈیا نے بین الاقوامی روٹس پر اپنی یومیہ پرواز کے تعدد کو ۳ سال قبل ۱۵۷ کے مقابلے ۳۱۳ تک پہنچا دیا ہے۔ جدید ترین فلائٹس اور بہتر آرام دہ سیٹوں کے ساتھ نئی نسل کے ہوائی جہازوں کے ساتھ ٹاٹا گروپ ایئر لائنز، اپنی خدمات میں توسیع کرتے ہوئے پہلے ۳۹ کے مقابلے اب ۴۸ شہروں تک ہوائی سفر کی خدمات فراہم کررہی ہے۔ ایئر انڈیا کے پاس کل ۳۰۰ طیاروں کا بیڑا ہے جس میں ۶ نئے اے۔۳۵۰ وائیڈ باڈی طیارے شامل ہیں۔ ان طیاروں کو دہلی-نیویارک اور دہلی-لندن جیسے اہم راستوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ ایئر انڈیا کا مقصد پریمیم مسافروں کی مانگ کے ساتھ بین الاقوامی طویل فاصلے کی مارکیٹ میں قدم جمانا ہے۔ سال ۲۰۲۴ میں تقریباً ۲ کروڑ ۶۰ لاکھ مسافروں نے طویل فاصلے کے راستوں پر اڑان بھری جس سے ایئر انڈیا کو ۱۶ بلین ڈالر کی آمدنی ہوئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: حکومت کا سرکاری کمپنیوں کو بچانے پر زور

پچھلے ۲ برسوں میں، ہندوستان کی سب سے بڑی ایئرلائنز انڈیگو نے ۱۱ مزید بین الاقوامی مقامات کو شامل کیا ہے۔ ایئرلائنز اس وقت اے۔۳۲۰ جیسے مختصر فاصلے کے طیاروں کے ساتھ ۳۷ بین الاقوامی مقامات کیلئے خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس سے قبل، اس کی خدمات ۲۶ بین الاقوامی مقامات تک محدود تھی۔ 

متحدہ عرب امارات کیلئے سب سے زیادہ ہندوستانی مسافروں نے پرواز بھری۔ اس فہرست میں یو اے ای کے بعد سعودی عرب، سنگاپور اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK