• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہا کمبھ ۲۰۲۵ء: چنئی تا پریاگ راج کا ہوائی کرایہ، لندن کے ٹکٹ سے زیادہ مہنگا

Updated: January 29, 2025, 5:34 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

دیگر میٹرو شہروں میں بھی اس طرح کے رجحانات دیکھنے ملے ہیں جہاں سے پریاگ راج تک کا کرایہ ۱۸ ہزار سے ۴۱ ہزار کے درمیان ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

لاکھوں لوگ پریاگ راج میں کمبھ میلہ جانے کی تیاری کررہے ہیں، اس درمیان ایئرلائنز نے گھریلو پروازوں کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔ اس ریکارڈ اضافہ کے بعد اندرون ملک پروازوں کی قیمت، بین الاقومی پروازوں سے تجاوز کرگئی ہے۔ مثال کے طور پر، چنئی سے پریاگ راج کا یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت ۷۰ ہزار ۹۹۶ تک پہنچ گئی ہے جبکہ لندن جانے والی پرواز کا ٹکٹ ۳۱ ہزار ۳۴۲ روپے میں میسر ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: یوگی کی شر انگیزی، کہا : ’’ میر باقی نے سنبھل میں مندر توڑ کر مسجد بنوائی تھی‘‘

مقدس اسنان میں حصہ لینے کی امید رکھنے والے عقیدت مندوں کو اپنے روحانی سفر سے پہلے مالی چیلنج کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کمبھ میلہ میں اسنان کیلئے اہم دنوں، جیسے مونی اماواسیہ سنن (۲۹ جنوری)، بسنت پنچمی (۳ فروری)، ماگھی پورنیما (۱۲ فروری) اور مہاشیو راتری (۲۶ فروری) کو پروازوں کی قیمتوں میں خاصہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ ۳۱ جنوری کو، دہلی سے پریاگ راج کے ایک طرفہ ٹکٹ کی قیمت ۳۳ ہزار ۵۹۰ روپے بتائی جارہی ہے جو عام دنوں میں ۵ ہزار روپے کے کرایہ سے تقریباً ۷ گنا زیادہ ہے۔ دیگر میٹرو شہروں میں بھی اس طرح کے رجحانات دیکھنے ملے ہیں اور پریاگ راج تک کا کرایہ ۱۸ ہزار سے ۴۱ ہزار کے درمیان ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: مہاکمبھ کے حوالے سے کھرگے کو نشانہ بنانے پرکانگریس کا جوابی حملہ

پروازوں کے کرایہ میں زبردست اضافہ کے بعد عوام میں غم وغصہ کے درمیان ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے استحصالی قیمتوں کے متعلق خدشات پیدا ہونے کے بعد ایئر لائنز پر زور دیا کہ وہ ہوائی پروازوں کا کرایہ معقول رکھیں۔ بڑھتی مانگ کے جواب میں، ڈی جی سی اے نے جنوری میں ۸۱ اضافی پروازوں کو منظوری دی ہے، جس سے پریاگ راج کیلئے پروازوں کی کل تعداد ۱۳۲ ہوگئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ نے الٰہ آباد ہائی کورٹ کی پھر سرزنش کی

سیاسی ردِعمل 

راجیہ سبھا کے رکن اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر راگھو چڈھا نے عقیدت مندوں کا فائدہ اٹھانے پر ایئر لائنز پر سخت تنقید کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا، "عام دنوں میں، پریاگ راج کے لیے پروازوں کی قیمت ۵ ہزار سے ۸ ہزار کے درمیان ہوتی ہے۔ آج ان کی قیمت ۵۰ ہزار سے ۶۰ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اس کی وجہ سے لاکھوں عقیدت مند پریشان ہیں۔" انہوں نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس معاملہ میں مداخلت کرے اور عقیدت مندوں کیلئے مناسب ہوائی کرایہ کو تعین کو یقینی بنائے۔ چڈھا نے مزید کہا کہ ایئر لائنز مذہبی جذبات کا فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ مہا کمبھ کے تمام شرکاء کیلئے سفر کو سستا بنانے کیلئے حکومت کو فوراً مناسب اقدام کرنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK