انڈونیشیا کےجزیرے بالی نے پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے پلاسٹک پابندی کی نئی پالیسی نافذ کی ہے۔ اس پالیسی کے تحت بالی کی اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: February 03, 2025, 10:05 PM IST | Bali
انڈونیشیا کےجزیرے بالی نے پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے پلاسٹک پابندی کی نئی پالیسی نافذ کی ہے۔ اس پالیسی کے تحت بالی کی اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
انڈونیشیا کے شہر بالی نے آج سے ’’پلاسٹک‘‘ پر پابندی کی تحریک شروع کی ہے جس کا مقصد دنیا کے مشہور ترین سیاحتی مقام پر پلاسٹک کی آلودگی ختم کرنا ہے۔ یہ جزیرہ سالانہ ۳؍ لاکھ پلاسٹک کا کوڑاکرکٹ پیدا کرتا ہے جس میں سے نصف کوڑا کرکٹ جمع نہیں کیا جاتا۔ اس کوڑا کرکٹ میں سے ۳۳؍ہزار ٹن بالی کے سمندر میں چلاجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کا ڈیزائن کردہ اے آئی بوٹ فلسطین حامی پیغامات نشر کرنے لگا
نئی پالیسی کا نفاذ
نئی پالیسی کے تحت بالی کے تمام اسکولوں اور سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ صوبے کے مقامی سیکریٹری دیوا مید اندرانے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہمیں امید ہے کہ پائیدار اورسرسبز بالی بنانے کیلئے نئی پالیسی کو پوری ذمہ داری کے ساتھ نافذ کیا جائے گا۔‘‘ اس پالیسی کے تحت تمام اسکولوں کے پرنسپل اوراساتذہ کو پلاسٹک کی بوتلوں اور غذا سے پلاسٹک کو مکمل طور پر ختم کر کے طلبہ کیلئے مثال قائم کرنی ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: دی ہیگ گروپ کی تشکیل اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی سمت ایک اہم قدم: حماس
انڈونیشیا کی سرکاری حکومت کا اقدام
یہ مسئلہ بالی کی سرکاری حکومت کیلئے بھی سنگین ہے اسی لئے انڈونیشیا کے وزیر ماحولیات حنیف فیصل نے گزشتہ ماہ بالی کے ساحلوں کی صفائی میں دو مرتبہ حصہ لیا تھا۔نیچول ریسورسیز کنزوویشن سینٹرل ان بالی کے ہیڈ رتنا ہیندراتمو نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’’بالی کی ماحولیاتی پائیداری کیلئے یہ ضروری ہے۔ بالی، انڈونیشیا کا اہم سیاحتی مقام ہے۔ اسی لئے ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم اس بات کو واضح کریں کہ ہمارا ملک پلاسٹک کے کوڑا کرکٹ کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے وقف ہے۔‘‘۲۰۱۹ءمیں بالی کی صوبائی حکومت نے سمندری پلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنے کیلئے ’’ایک مرتبہ استعمال کے لائق پلاسٹک‘‘ پر پابندی عائد کی تھی اور ایسا کرنے والا انڈونیشیا کاپہلا صوبہ بن گیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: خواتین اور لڑکیوں پر حملے کو نسل کشی کے طورپر استعمال کیا گیا: اقوام متحدہ
حالیہ پالیسی، جس کے تحت سرکاری ملازمین کیلئے دوبارہ استعمال کے قابل اپنی ذاتی بوتلیں لانا لازمی قرار دیا گیا ہے،مکمل جزیرے پر پلاسٹک پر پابندی کا پہلا اقدام ہوگا۔‘‘بالی کی فاریسٹری اور انوائرمنٹری ایجنسی کے ہیڈ میڈ رینٹین نے کہا کہ ’’ہمارا عملہ نئی پالیسی کے نفاذ کی تعمیل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ فی الحال ہم سرکاری سطح پر اندرونی پلاسٹک پر پابندی کو مستحکم کریں گے۔‘‘