• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کویت: وزارت داخلہ نے رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لیا

Updated: July 02, 2024, 10:26 PM IST | Kuwait City

پیر کو کویت کی وزارت داخلہ نے مملکت میں رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکوریٹی مہم کا آغاز کیا جس کے تحت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ وزارت نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کو پناہ دینے سے گریز کریں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پیر کو کویت میں سیکوریٹی مہم، جس کا مقصد مختلف صوبوں میں رہائشی قوانین کا سختی سے نفاذ تھا، لانچ  کرنے کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران وزارت داخلہ نے ان افراد کو حراست میں لیا ہے جنہوں نے ۳؍ ماہ کی عارضی پناہ گاہ میں رہنے کے بجائے غیر قانونی طور پر مملکت میں رہائش اختیار کی تھی۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں کویت انتظامیہ نے لکھا ہےکہ حکام نے پیر کو رہائشی قوانین اور دیگر قانون شکن افراد کیلئے آپریشن جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: ہند نژاد تاجر رشی شاہ کو ایک بلین ڈالر کی دھوکہ دہی کے جرم میں ساڑھے ۷؍ سال کی قید

خیال رہے کہ کویت انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام ۳۰؍ جون کو ان افراد کی قانونی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے جنہیں اپنی رہائش کےمتعلق خبر دینے کیلئے کہا گیا تھا۔ یہ مہم، جو یکم جولائی کو شروع ہوئی تھی، میں رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: چمبور: ڈی کے مراٹھے کالج کے طلبہ پر پھٹے اور عریاں لباس پہننے پر پابندی

تاہم، وزارت نے یہ واضح نہیں کیا کہ کریک ڈاؤن کے درمیان کتنے افراد کی حراست عمل میں آئی ہے۔حراست میں لئے گئے افراد کو حکام کے حوالہ کیا گیا ہے اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس مہم کی جدوجہد کو برقرار رکھنےپر زور دیتے ہوئے وزارت نے عوام سے بھی اس مہم میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ کویت کے شہریوں اوررہائشیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو پناہ دینے سے گریز کریں کیونکہ اس کے ان پر قانونی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: الہ آباد ہائی کورٹ: اگر روکا نہ گیا تو اکثریتی طبقہ ایک دن اقلیت بن جائے گا

وزارت نے کویت میں قانون کی حکمرانی اور تحفظ کو برقراررکھنے کے اپنے مقصد کو بھی دہرایا۔حکام نے شہریوںسے اپیل کی ہے کہ وہ اگر کسی بھی شخص کو رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھیں تو ایمرجنسی نمبر (۱۱۲) پر کال کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK