• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انتخابی نتائج: ہندوستانی ووٹرز نے مغرب کو غلط ثابت کردیا: امریکی لیڈر جسدیپ سنگھ

Updated: June 08, 2024, 9:30 PM IST | Washington

جسدیپ سنگھ نے کہا کہ حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج نے ہندوستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور آزادی پر پابندی جیسے مغربی میڈیا کے الزامات کو مسترد کردیا ہے اور ہندوستان کے مضبوط انتخابی عمل اور ہندوستانی جمہوریت کے لچکدار اور متحرک کردار کو نمایاں کیا ہے۔

Jasdeep Singh. Photo: INN
Jasdeep Singh. Photo: INN

معروف ہند نژاد امریکی لیڈر جسدیپ سنگھ جسی نےبیان دیا ہے کہ ہندوستان میں حال ہی میں ہوئے انتخابات کے نتائج نے ملک کے مضبوط انتخابی عمل اور ہندوستانی جمہوریت کے لچکدار اور متحرک کردار کو نمایاں کیا ہے۔ سکھس فار امریکہ تنظیم کے لیڈر جسدیپ سنگھ جسی نے پی ٹی آئی کو دیئے گئےاپنے انٹرویو میں کہا کہ ہندوستان کے انتخابی نتائج نے مغرب کوغلط ثابت کیا ہے۔ مغربی میڈیا ہندوستان کے انتخابی عمل کی شفافیت کے تئیں شکوک اور خدشات کاشکار تھا لیکن انتخابی نتائج نےمغرب کے ان شبہات کو دورکیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: مودی کی حلف برداری کی تقریب میں ۷ ؍عالمی لیڈران سمیت ۸؍ ہزارافراد کی شرکت متوقع

واضح رہے کہ ۴؍ جون کو ظاہر کئے گئے عام انتخابات کے نتائج میں بی جے پی اور این ڈی اے اتحادنے فتح حاصل کی ہے۔ نریندر مودی، وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے لگاتار تیسری میعاد کے لئے ۹؍ جون بروز اتوار کو حلف لیں گے۔ ۱۹۴۷ء کےبعد ہندوستانی تاریخ میں تقریباً ۶۰؍ سال بعدپہلی دفعہ پنڈت جواہر لال نہرو کے بعد کوئی وزیراعظم مسلسل تیسری میعاد کے لئے حلف لے گا۔ جسدیپ سنگھ عام انتخابات کے دوران دوہفتو ں کیلئے پنجاب میں تھے۔انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا الیکشن کمیشن کی شفاف کردار اور ای وی ایم مشینوں کی جانب سے غیرمطمئن تھا لیکن ان کے الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں اور ملک کے انتخابات قانونی اور شفاف طریقے سے اختتام پذیر ہوئے۔ہندوستان کی عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے بتادیا ہے کہ وہ ملک کی ترقی کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہندوستانی جمہوریت سمجھدار ہوتی جارہی ہے اور حالیہ انتخابی نتائج نے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: امریکہ کی عارضی بندرگاہ کے راستے انسانی امداد دوبارہ شروع کی جائے گی: اسرائیل

 پنجاب پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جسدیپ سنگھ نے کہا کہ انتخابات کے نتائج نےہندوستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور آزادی پر پابندی جیسےمغربی میڈیا کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ہندوستانی جمہوریت میں شمولیت کے فریم ورک پر گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ امرت پال سنگھ جو علاحدگی پسند لیڈر اور خالصتان حامی ہے ، نے جیل سے الیکشن میں حصہ لیا اورجیت گیا۔اسی طرح، اندراگاندھی پر گولیاں چلانے والے سکھ باڈی گارڈبینت سنگھ کے بیٹا بھی الیکشن میں فتحیاب ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: انڈیا بلاک نے نتیش کمار کو وزیر اعظم کے عہدے کی پیشکش کی تھی: کے سی تیاگی کا دعویٰ

ہندوستان کی تیز رفتار ترقی کیلئے نریندر مودی کی قیادت کی حمایت کرتے ہوئے جسدیپ سنگھ نے کہا کہ قوی امید ہے کہ مودی کی تیسری میعاد میں ملک مستحکم ہوگااور معیشت ترقی کرے گی۔ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان تعلقات بھی بہتر ہوں گے۔جسدیپ سنگھ نے کہا کہ بھلے ہی بی جے پی پنجاب میں ایک بھی سیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہوں لیکن اس الیکشن میں پارٹی کے ووٹ فیصد میں اضافہ ہوا ہے۔ بی جے پی کا ووٹ فیصد تقریباً ۲۳ ؍ فیصد ہوگیا ہے جو شرومنی اکالی دل کے ووٹ شیئر سے زیادہ ہے۔ سنگھ کے مطابق، پارٹی کا بڑھتا ووٹ فیصد، اس کے بڑھتے رسوخ کی طرف اشارہ کرتا ہے اورریاست میں آئندہ انتخابات میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK