• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہم منی پور حکومت پر بھروسہ نہیں کرتے، سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کی سرزنش کی

Updated: July 03, 2024, 8:09 PM IST | Imphal

ایک زیر حراست قیدی کو کوکی برادری سے تعلق رکھنے کی وجہ سے طبی جانچ کیلئے نہ لے جانے پر سپریم کورٹ نے منی پور کی ریاستی حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم منی پور حکومت پر بھروسہ نہیں کرتے اور متاثرہ قیدی کو فوری طور پرآسام کے گوہاٹی اسپتال منتقل کیا جائے۔‘‘ عدالت نے کہا کہ اس قیدی کے علاج کا خرچ ریاستی حکومت کے ذمہ ہوگا۔

SC. Photo: INN
سپریم کورٹ۔ تصویر: آئی این این

سپریم کورٹ نے آج منی پور کہا کہ ہم منی پور حکومت پر بھروسہ نہیں کرتے اور ایک کیس کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا جس میں ایک زیر سماعت ملزم کو صرف اس بناء پر طبی جانچ کیلئے نہیں لے جایا گیا کیونکہ اس کا تعلق کوکی برادری سے تھا۔ 
عدالت عظمیٰ میںمنی پور ہائی کورٹ کے ضمانت کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے جسٹس جے بی پردی والا اور اجل بھویان کی بینچ نے کہا کہ ’’شکایت کنندہ کو صرف اس لئے طبی جانچ کیلئے نہیں لے جایا گیا کیونکہ اس کا تعلق کوکی برادری سے تھا اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے اسپتال منتقل کرنا خطرناک ہو سکتا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل، مغربی کنارے میں ۶؍ ہزار غیرقانونی مکانوں کی تعمیر کو منظوری دے سکتا ہے: پیس ناؤ

خیال رہے کہ گزشتہ سال ۴؍ مئی کو منی پور میں کوکی اور میتی برادری کے درمیان تنازعات کی وجہ سے تشدد پھوٹ پڑا تھا جس کے نتیجے میں ۲۲۵؍افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ ۶۰؍ ہزار افراد بے گھر ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سال ۲۲؍ نومبر کو میڈیکل آفسر نے متاثر قیدی کی جانچ کی تھی اور بتایا تھا کہ متاثر شخص کو ایکس رے کی ضرورت ہے۔ تاہم، منی پور مرکزی جیل میں میڈیکل کی سہولیات دستیاب نہیں جہاں متاثر شخص قید ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ: ہندوستان سے روہنگیا پناہ گزینوں کی جبری ملک بدری پر تشویش کا اظہار

عدالت نے منی پور حکومت کے حوالے سے کہا کہ ’’معاف کیجئے گا وکیل (حکومت کی نمائندگی کرنے والے وکیل) ہم منی پور حکومت پر بھروسہ نہیں کرتے۔ متاثر شخص کو صرف اس لئے اسپتال منتقل نہیں کیا گیا کیونکہ اس کا تعلق کوکی برادری سے تھا۔ ہم یہ حکم جاری کرتے ہیں کہ متاثر شخص کی طبی جانچ ابھی کی جائے۔ اگر میڈیکل رپورٹس میں کچھ سنگین ہوتا ہےتو اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے، یہ یاد رکھیں۔‘‘لائیو لاء نے رپورٹ کیا ہے کہ بینچ نے یہ بھی کہا کہ وہ منی پور حکومت اور ہائی کورٹ کی رسائی کا بھی مشاہدہ کر سکتا تھا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں ڈھائی لاکھ بےگھر افراد کو پھرجبری انخلاء کا حکم، جنوب میں حملے شدید تر

عدالت نے ریاستی بی جے پی حکومت کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ فوری طور پرمتاثر قیدی کو آسام کے گوہاٹی اسپتال منتقل کرے  جہاں اس کی طبی جانچ کی جائے گی۔ بینچ نے حکام کو حکم دیا ہےکہ وہ ملزم کی تفصیلی طبی رپورٹ بھی حاصل کرے اور ۱۵؍ جولائی کو عدالت کے روبرو جمع کرے۔عدالت کے مطابق ملزم کے طبی علاج کا خرچ ریاستی حکومت کے ذمہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK