• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بیلاپور: پٹری پر گرجانے کے بعد خاتون معجزاتی طور پر محفوظ، دونوں پاؤں سے محروم

Updated: July 08, 2024, 3:14 PM IST | Mumbai

بیلاپور اسٹیشن پر ایک خاتون ٹرین حادثے کا شکار ہونے کے بعد معجزاتی طورپر محفوظ رہیں لیکن وہ اپنے دونوں پاؤں سے محروم ہو گئیں۔ یہ حادثہ تب پیش آیا جب خاتون بیلاپور سے تھانے جانے کیلئے مسافروں سے بھری ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

Hundreds of people lose their lives in  train accidents. Photo: INN
سال بھر میں لوکل ٹرین حادثے کے سبب سیکڑوں افراد اپنی جانیں گنواتے ہیں۔ تصویر:ـ آئی این این

ممبئی کے بیلاپور اسٹیشن پر ایک خاتون ٹرین حادثے کا شکار ہونے کے بعد معجزاتی طور پر محفوظ رہیں۔ انہوں نے ٹرین حادثے میں اپنے دونوں پیر کھو دیئے۔ یہ حادثہ تب پیش آیا جب خاتون، جو بیلاپور سے تھانے جا رہی تھیں، نے جب مسافروں سے بھری لوکل ٹرین میںچڑھنے کی کوشش کی تو ان کا ایک پیر پھسل گیا اور وہ ٹریکس پر گر گئیں۔ ان کے گرنے کے بعد ٹرین شروع ہو گئی اور ایک کمپارٹمنٹ ان کے اوپر سے گزرا۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ کیلئے لندن میں تاریخی مارچ، نئی حکومت پر دباؤ

دیگر مسافروں اور سیکوریٹی اہلکاروں کے الارم بجانے کے بعد ٹرین رک گئی۔ اسٹیشن کے سی سی ٹی پر موجود ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین آہستہ آہستہ رک رہی ہے اور مسافر خاتون کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ بعد ازیںویڈیو میں خاتون کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔خاتون کے پاؤں خون سےتر ہیں اور پولیس اہلکار ان کی مدد کرنے کیلئے ٹریک پر اترے ہیں اور مشکل سے انہیں اٹھا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں خاتون نے اپنے دونوں پیر کھو دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: لاڈلی بہن اسکیم دوتین مہینے میں ختم ہوجائیگی : اُدھو

خیال رہے کہ ممبئی میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں پانی بھر گیا تھا۔ کرلا، چونابھٹی، سائن اور دیگر مقامات پر ٹرین کے ٹریکس پر پانی بھرنے کی وجہ سے لوکل ٹرین خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے بعد بارش کے سبب متعدد ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ متعدد ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

جب یہ حادثہ پیش آیا اس سے قبل بیلاپور اسٹیشن پر کافی دیرسے کوئی ٹرین نہیں آئی تھی جس کے سبب اسٹیشن پر مسافروں کا ہجوم تھا۔ جب ٹرین آئی تھی تو سب مسافروں نے ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش کی ۔ اسی کوشش میں متاثرہ خاتون کا پیر پھسل گیا اور وہ ٹریکس پر گر گئیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: پُر وقار تقریب میں غلاف ِخانہ کعبہ تبدیل کردیا گیا

آج ممبئی میں موسلادھار بارش کے سبب اسکول اور کالجوں میں چھٹی دی گئی ہے اور ممبئی کی جانب آنے والی متعدد پروازوں کے بھی رخ تبدیل کئے گئے ہیں۔ تاہم، ہندوستانی محکمہ موسمیات نے دوپہر میں ممبئی کے ساحل پر ۴۰ء۴؍ میٹر کے ہائی ٹائیڈ کی پیشین گوئی کی ہے۔ حکومت مہاراشٹر نے ممبئی اور دیگر اضلاع کے کئی علاقوں میں حادثات کے پیش نظر این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK