• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

این ٹی اے کا متعدد مسابقتی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

Updated: June 29, 2024, 5:02 PM IST | New Delhi

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے جمعہ کو یو جی سی این ای ٹی، سی ایس آئی آر یو جی سی این ای ٹی اور این سی ای ٹی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ این ٹی اے نے ان امتحانات میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیک کے خدشات کی بناء پر انہیں موخر یا منسوخ کردیا تھا۔

Students protest against NET exam. Photo: INN
نیٹ امتحان کے خلاف طلبہ کا احتجاج۔ تصویر: آئی این این

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے جمعہ کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن قومی اہلیتی ٹیسٹ(یو جی سی این ای ٹی)، نیشنل کامن انٹرنس ٹیسٹ (این سی ای ٹی) اور جوائنٹ کاؤنسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسر چ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن قومی اہلیتی ٹیسٹ (سی ایس آئی آر یو جی سی این ای ٹی) کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ این ٹی اے کی جانب سے ان مسابقتی امتحانات میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیک ہونے کے الزامات کےد وران یہ امتحانات یا تو مؤخر ہوئے تھے یا منسوخ کر دیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: نیٖٹ پیپر لیک پر اپوزیشن کو بولنے نہیں دیا گیا

یو جی سی این ای ٹی ۲۱؍ اگست تا ۴؍ ستمبر منعقد کیا جائے گا
 یو جی سی این ای ٹی کسی بھی کالج یا یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ کیلئے منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ امتحان ۲۱؍ اگست تا ۴؍ ستمبرمنعقد کیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ امتحان ۱۸؍ جون کو منعقد کیا جانے والا تھا لیکن مرکزی حکومت نے اسے منسوخ کرتے ہوئے حوالہ دیا تھا کہ ’’امتحان کی سالمیت سے سمجھوتہ کیا گیا ہے۔‘‘ 
بعد ازیں مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ۲۰؍ جون کو کہاتھا کہ ’’این ای ٹی کا سوالیہ پرچہ لیک ہوا تھا اور اسے ٹیلی گرام پرشیئر کیا گیا تھا۔‘‘دھرمیندر پردھان نے مسابقتی امتحانات کے انعقاد میں طلبہ کے اعتماد میں کمی کی اخلاقی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ 
سی ایس آئی آر، جو یونیورسٹیوں میں جونیئر ریسرچ فیلوشپ اور لیکچر شپ یا اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدوں کیلئے منعقد کیا جاتا ہے ، ۲۵؍جولائی تا۲۷؍ جولائی منعقد کیا جائے گا۔۲۱؍ جون کو این ٹی اے نے ناگزیر حالات اور لاجسٹک کےمسائل کا حوالہ دیتے ہوئے یہ امتحان مؤخر کردیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: ہوائی اڈوں پر خلل کے شبہ میں جسٹ اسٹاپ آئل گروپ کے ۲۷ کارکن گرفتار

نیشنل کامن انٹرنس ٹیسٹ (این سی ای ٹی) ۱۰؍ جولائی کو منعقد کیا جائے گا 
یہ امتحان مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیوںیا تعلیمی اداروں میں ۴؍ سال پر مبنی انٹیگریٹیڈ ٹیچر ایجوکیشن پروگرام میں داخلے کیلئے لیا جاتا ہے۔ ۱۲؍ جون کو منعقد ہونے والے اس امتحان کو کچھ گھنٹہ پہلے ہی موخر کردیا گیا تھا۔ اب یہ امتحان ۱۰؍ جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: مدینہ منورہ:مسجد نبوی میں بوڑھوں،معذوروں کی سہولت کیلئے کئی خصوصی تعمیراتا

نیٹ (این ای ای ٹی یو جی) امتحان کے بعد این ٹی اے مسلسل نشانہ پر ہے
نیٹ امتحان میں بے ضابطگیوں اور متعدد طلبہ کو وقت کی کمی کی بناءپر گریس مارکس دیئے جانے کے بعد این ٹی اے مسلسل تنقید کے نشانے پر ہے۔ یاد رہے کہ ۵؍ مئی کو ملک بھر میں نیٹ کا امتحان منعقد ہوا تھا۔ تاہم، این ٹی اے نے امتحان کے رزلٹ ۱۰؍ دن پہلے یعنی ۴؍ جون کو انتخابات کے دوران جاری کئے تھے۔ رزلٹ کے بعد متعدد طلبہ نے نیٹ امتحان میں پیپر لیک ہونے اور دیگر بے ضابطگیوں کی جانب نشاندہی کی تھی۔ نیٹ امتحان ملک بھر میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے منعقد کیا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایران الیکشن: صدارتی عہدے کیلئے تمام امیدوار۵۰؍ فیصد ووٹ حاصل کرنے میں ناکام

این ٹی اے نے نیٹ کا امتحان منسوخ نہیں کیا لیکن سپریم کورٹ نیٹ کے معاملے میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے متعدد عرضیوں پر سماعت کر رہا ہے۔ ۲۲؍ جون کو این ٹی اےنے پوسٹ گریجویشن میڈیکل کورسیز کیلئے منعقد کیاجانے والا نیٹ پی جی امتحان بھی مؤخر کیا تھا۔ اس ضمن میں ملک کے وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’نیٹ پی جی ، جو ۲۳؍ جون کوہونے والاتھا،طلبہ کی بہتری اور امتحان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے منسوخ کیا جا رہا ہے۔

وزارت صحت نے یقین دہانی کروائی تھی کہ جلد ہی اس امتحان کو دوبارہ منعقد کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائےگا۔خیال رہے کہ نیٹ پی جی امتحان این ٹی اے نہیں بلکہ نیشنل بورڈ آف ایگزامینشن ان میڈیکل سائنس منعقد کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK