• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’چھاوا‘‘ کے ساتھ رشمیکا مندانا مسلسل ۴؍ بلاک بسٹر فلمیں دینے والی واحد اداکارہ بن گئیں

Updated: February 19, 2025, 6:01 PM IST | Mumabi

لکشمن اتیکر کی فلم ’’چھاوا‘‘ کے بعد رشمیکا مندانا مسلسل ۴؍ بلاک بسٹر فلمیں دینے والی واحد اداکارہ بن گئی ہیں۔ قبل ازیں وہ ’’پشپا ۲‘‘، ’’وارث‘‘ اور ’’اینیمل‘‘ میں نظر آئی تھیں۔

Rashmika Mandana, inset `Chhavva` poster. Photo: INN
رشمیکا منڈنا، انسیٹ `چھاوا` پوسٹر۔ تصویر: آئی این این

رشمیکا مندانا ، وکی کوشل، اکشے کھنہ اور ونیت کمار سنگھ کی فلم ’’چھاوا‘‘ باکس آفس پر بہترین کاروبار کررہی ہے۔ ’’چھاوا‘‘ کے ساتھ رشمیکا مندانا نے ۵؍ بلاک بسٹر فلمیں دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ ان کی بلاک بسٹر فلموں میں ’’چھاوا‘‘ (۲۰۲۵ء)، پشپا ۲؍ (۲۰۲۴ء)، اینیمل (۲۰۲۳ء) اور وارث (۲۰۲۳ء) قابل ذکر ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: وزیراعلیٰ یوگی کا اشتعال انگیز بیان، اُردو پڑھنے والوں کو ’کٹھ ملّا‘ قرار دیا

’’چھاوا‘‘ کا باکس آفس ریکارڈ
وکی کوشل اور رشمیکا مندانا کی فلم ’’چھاوا‘‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۱۰ء۳۳؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ دوسرے دن فلم کے کاروبار میں مزید اضافہ ہوا اور اس نے ۳۰ء۳۹؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ فلم نے تیسرے دن ۰۳ء۴۹؍ کروڑ روپے کمائے جبکہ اپنی ریلیز کے پہلے وکی کینڈ پر ۱۲۱؍کروڑ روپے کی کمائی کی۔چوتھے اور پانچویں دن ’’چھاوا‘‘نے باکس آفس پر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا جاری رکھا اورپانچ دنوں میں ۲۸ء۱۷۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ فلم مقامی باکس آفس پر ۳۰۰؍ کروڑ روپے کا لائف ٹائم یا مجموعی کاروبار کر سکتی ہے جبکہ عالمی سطح پر ۵۰۰؍کروڑ روپے کما سکتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: تبدیلی مذہب کے الزام میں تین سال سے جیل میں قید مولانا ساجد بھائی پٹیل کی ضمانت منظور

باکس آفس پر پشپا۲؍ کا کاروبار
 سوکمار کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’پشپا۲‘‘ میں اللو ارجن اور رشمیکا مندانا نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔ یہ فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۴ءکو ریلیز ہوئی تھی جبکہ اس نے باکس آفس کے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیئے تھے۔پشپا ۲؍نے ایک ہزار ۷۴۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کر کے اب تک کی تیسری سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکی ادارے نے دھوکہ دہی معاملے میں گوتم اڈانی کے خلاف تحقیقات میں ہندوستان سے مدد طلب کی

’’اینیمل‘‘ کا باکس آفس ریکارڈ
سندیپ وانگا ریڈی کی ہدایتکاری والی اس فلم میں رنبیر کپور، رشمیکا مندانا اوربابی دیول نے کلیدی کردارادا کئے تھے۔یکم دسمبر ۲۰۲۳ء کو اپنی ریلیز کے بعد یہ سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی ’’اے ریٹیڈ‘‘ فلم بن گئی تھی۔اس فلم نے عالمی باکس آفس پر ۹۱۷ء ۸۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا جبکہ مقامی باکس آفس پر ۵۰۰؍کروڑ روپے کمائے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: جیو ہاٹ اسٹار نے ۲۰؍ نئے شوز کا ٹیزر لانچ کیا

’’وارث‘‘ کا باکس آفس ریکارڈ
رشمیکا مندانا نے تمل فلم ’’وارث‘‘ میں وجے کے مدمقابل نظر آئی تھیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض وامشی پیڈی پلی نے انجام دیئے تھے اور یہ یکم جنوری ۲۰۲۳ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم نےعالمی باکس آفس پر ۲۹۰؍ تا ۳۰۰؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا اور اپنی ریلیز کے وقت وجے کے کریئر کی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم بن گئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر ممکنہ پابندی کو روکنے کیلئے ایوان ِنمائندگان میں بل پیش

رشمیکا مندانا کی اگلی فلمیں
رشمیکا مندانا سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ میں بھی نظر آئیں گی جوامسال عید پر ریلیز ہوگی۔ رشمیکا ناگ ارجن کی فلم ’’کبیرا‘‘ میں بھی اداکاری کریں گی۔ اس سال کی ان کی آخری فلم ’’تھاما‘‘ ہوگی جس میں وہ آیوشمان کھرانہ کے مدمقابل نظر آئیں گی۔ ’’تھاما‘‘ امسال دیوالی پر ریلیز ہوگی اور یہ فلم ’’استری یونیورس‘‘ کا حصہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ امسال کے اواخر تک رشمیکا مندانا ۷؍ بلاک بسٹر فلموں کے ساتھ ہندوستانی سنیما کی ٹاپ اداکارہ بن سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK