Updated: November 15, 2024, 10:02 PM IST
| Washington
امریکہ میں ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیو اسکائی کے صارفین کی تعداد میں اچانک لاکھوں کا اضافہ ہوا، جس کی وجہ ایکس پر دوران انتخاب غلط معلومات پیش کرنا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ لاکھوں افراد نے ایکس کو خیر باد کہہ کر بلیو اسکائی پر اپنے اکاؤنٹ کھول لئے۔حالانکہ بلیو اسکائی کو قانونی مسائل کا سامنا ہے۔
ٹرمپ کی فتح کے بعد بلیو اسکائی کے صارفین کی تعداد میں لاکھوں کا اضافہ، جبکہ لوگ ایکس کا استعمال ترک کر رہے ہیں۔اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو قانونی مسائل کا سامنا ہے جبکہ اس نے اعلان کیا کہ اس کےصارفین کی تعداد ۱۶؍ ملین سے تجاوز کر گئی ہے،اس کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے محض ایک ہفتے میں ڈھائی ملین صارفین حاصل کئے ہیں۔واضح رہے کہ بلیو اسکائی ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے، جو صارفین کے سامنے خود کو ایکس کے متبادل کے طور پر پیش کرتا ہے جس کی سربراہی جیک ڈارسی کرر ہے ہیں، ڈونالڈ ٹرمپ کے انتخاب کے پیش نظرمتعدد صارفین نے ایکس کو ترک کرکے بلیو اسکائی استعمال کرنا شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے: لندن: ٹرمپ نے میری نسل اور مذہب کی بنیاد پر مجھ پر تنقید کی:مئیر صادق خان
ایک ہی دن میں ایک ملین صارفین کی شمولیت کو اجاگر کرتے ہوئے بلیو اسکائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’نئے اکااؤنٹ کے پیش نظرہم انتہائی اعلیٰ پیمانے پر لوگوں کی پسندیدگی کا تجربہ کر رہے ہیں۔‘‘یہ اضافہ اس وقت ہوا جب امریکی انتخاب کے دوران ایکس کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کے سبب اس کے کردار پر ہی سوالیہ نشان لگ گیا۔ساتھ ہی ماہرین نے انتہائی اہم انتخابی میدان میں جھوٹے دعووں پر ایکس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھئے: نومنتخب صدر ٹرمپ کی وہائٹ ہاؤس آمد، بائیڈن سے اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال
تجزیاتی فرم سیمیلر ویب کے مطابق ٹرمپ کی فتح کے پیش نظر ایکس پر۶؍ نومبر کو ۵ء۴۶؍ملین امریکی عوام نے دورے کئے، جو کہ اس کی حالیہ یومیہ اوسط کے مقابلے میں ۳۸؍ فیصدزیادہ ہے۔ تاہم، پلیٹ فارم کو خروج کا بھی سامنا کرنا پڑا، جس میں ایک ہی دن میں ایک لاکھ ۱۵؍ ہزار سے زیادہ امریکی صارفین نےایکس اکاؤنٹس کو حذف کر دیا جوایلون مسک کے سربراہی حاصل کرنے کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: انفوسیس کے بانی نارائن مورتھی نےورک لائف بیلینس کے مفروضے کو مسترد کردیا
اس ترقی کے باوجود بلیو اسکائی کو اپنی خدمات کی شرائط میں پیش آنے والی تبدیلیوں کے سبب قانونی چیلنجوں کا سامنا ہے، جو ممکنہ طور پر اس کی نئی رفتار کو متاثر کر سکتا ہے۔آیا یہ پلیٹ فارم قانونی جانچ پڑتال کے درمیان اپنی تیز رفتار توسیع کو برقرار رکھ سکتا ہے یا نہیں یہ دیکھنا باقی ہے۔