• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: ٹرمپ اور مودی نے ملاقات میں اقلیتوں کے حقوق پر گفتگو سے گریز کیا

Updated: February 14, 2025, 9:55 PM IST | Inquilab News Network | Washington

امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی پر رپورٹس میں حالیہ برسوں میں ہندوستان میں ہونے والی زیادتیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ نئی دہلی ان رپورٹس کو "گہرے تعصب پر مبنی" قرار دیتا ہے۔

Indian PM Narendra Modi and US President Donald Trump. Photo: INN
ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو واشنگٹن میں ملاقات کے دوران ہتھیاروں کی فروخت سے لے کر تجارتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا لیکن عوامی تبصروں میں انسانی حقوق اور اقلیتوں پر زیادتیوں کے حساس موضوعات سے گریز کیا۔

ہندوستان کے انسانی حقوق کے ٹریک ریکارڈ پر واشنگٹن تشویش کا اظہار کرتا آیا ہے لیکن حالیہ برسوں میں ہندوستان کے اپنی امریکی تجارت کو بڑھانے اور چین کا مقابلہ کرنے میں ایک شراکت دار کا درجہ حاصل کرنے کے بعد امریکہ نے اس موضوع پر تشویش جتانے سے گریز کیا ہے۔ ہندوستانی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنی دوسری صدارت میں اس رجحان کو جاری رکھیں گے۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں لیڈران نے اپنے رسمی تبصروں اور آنلائن بیانات میں اقلیتی حقوق کے مسائل کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ:۲۰۰۸ءکے ممبئی دہشت گردانہ حملے کے ملزم کو ہندوستان کےحوالے کرنے کی منظوری

امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق اور مذہبی آزادی پر رپورٹس میں حالیہ برسوں میں ہندوستان میں ہونے والی زیادتیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ نئی دہلی ان رپورٹس کو "گہرے تعصب پر مبنی" قرار دیتا ہے۔ سابق صدر جو بائیڈن کے دور صدارت میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات برقرار رہے لیکن ان کے اعلیٰ سفارت کار انٹونی بلنکن نے کبھی کبھار ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی مذمت کی ہے۔

ولسن سینٹر تھنک ٹینک کے جنوبی ایشیا انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین کا ماننا ہے، چونکہ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی مفادات پر مبنی ہے اور اس میں بیرون ملک انسان حقوق جیسے اقدار کے تئیں تحفظات کو زیادہ اہمیت حاصل نہیں ہے، اس لئے ٹرمپ کا ہندوستان میں اقلیتی حقوق کے مسائل پر کوئی موقف لینے کا امکان نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: نیویارک ٹائمز کا نظریہ مودی کے ہندوستان کے تعلق سے غلط ہے: ڈی وائی چندرچڈ

مودی حکومت پر الزامات 

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر سرگرم تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ، ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پر مودی حکومت کو قصور وار ٹھہراتی ہے۔ انہوں نے ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر میں اضافہ، ایک مذہب کی بنیاد پر شہریت کا قانون جسے اقوام متحدہ "بنیادی طور پر امتیازی" قرار دیتا ہے، تبدیلی مذہب مخالف قانون جو عقیدہ کی آزادی کو چیلنج کرتا ہے، مسلم اکثریتی ریاست کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ اور مسلمانوں کی ملکیتی املاک کو مسمار کئے جانے کے واقعات کا حوالہ دیا ہے۔ مودی نے امتیازی سلوک کے الزامات کی تردید کی ہے۔ ہندو قوم پرست لیڈر کا کہنا ہے کہ ان کی فوڈ سبسڈی اسکیم اور بجلی سے متعلق پالیسیاں سب کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: امریکی ایڈ کے ملازمین نے جج سے ٹرمپ کے فیصلے کو روکنے کی درخواست کی

غیر قانونی ہجرت سے نمٹنے پر زور

جمعرات کو امیگریشن موضوع بحث رہا۔ ٹرمپ غیر قانونی ہجرت سے نمٹنے کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ ہندوستان ہنر مند پیشہ ور افراد کیلئے امریکی ویزا کی وکالت کرتا ہے۔ ٹرمپ ایچ-ون بی ویزا کی حمایت کرتے ہیں جو بڑی تعداد میں ہندوستانیوں کے پاس ہے۔ 

جمعرات کو پریس کانفرنس میں، مودی نے انسانی اسمگلنگ کو غیر قانونی امیگریشن کیلئے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اسے ختم کرنے کیلئے گفتگو پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم ہر تصدیق شدہ ہندوستانی کو واپس لینے کیلئے "پوری طرح تیار" ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK