Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

صہیونی، فلسطینیوں کے خلاف دروز کا استعمال کر رہے ہیں، شام کے جبل العرب پر قبضہ کے خواہاں: دروز لیڈر

Updated: March 04, 2025, 9:56 PM IST | Inquilab News Network | Beirut

جنبلاط نے خبردار کیا کہ کچھ لوگوں کو ایک خطرناک راستے کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔ اگر وہ اس میں کامیاب ہوگئے تو خانہ جنگیاں شروع ہوجائے گی جن کے خوفناک نتائج کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

Walid Jumblatt. Photo: INN
ولید جنبلاط۔ تصویر: آئی این این

لبنان کی دروز آبادی کے لیڈر ولید جنبلاط نے اسرائیلی "صیہونیوں" پر الزام لگایا کہ وہ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں محصور فلسطینیوں پر ظلم و ستم جاری رکھنے اور انہیں دبانے کیلئے دروز فوجیوں اور افسران کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، اسرائیل شام میں سویدہ صوبہ کے جبل العرب تک قبضہ کرنا چاہتے ہیں جو دروز آبادی کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: انادولو نے غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے والی اپنی کتاب ’دی ایویڈنس‘ کو ڈجیٹائز کردیا

لبنان کے ممبر پارلیمنٹ رہ چکے جنبلاط نے پیر کو بیروت میں فرقہ کے ہیڈکوارٹر میں دروز فرقہ وارانہ کونسل کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس، جہاں اراکین نے لبنان اور شام کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، کے بعد ایک بیان میں کہا کہ "کچھ کمزور خواہشات والے افراد" خانہ جنگی پر زور دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید نے کہا کہ صہیونی، غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کو دبانے کیلئے دروز فوجیوں اور افسران کا استعمال کر رہے ہیں اور اب وہ شام میں جبل العرب پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ وہ کچھ کمزور جذباتی افراد کو اس میں گھسیٹنا چاہتے ہیں۔ لیکن شام کے لوگ جانتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی کے سابق لیڈر جنبلاط نے اس موقع پر دمشق کا دورہ کرنے کے منصوبے کا اعلان بھی کیا۔ واضح رہے کہ دروز، شام کی کل آبادی کا تقریباً ۳ فیصد ہے۔ انہیں "المواحدون" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ بنیادی طور پر جنوبی صوبے سویدہ میں مرکوز ہیں جبکہ دمشق، اس کے دیہی علاقوں، قنیطرہ اور شمالی ادلب میں بھی ان کی چھوٹی آبادیاں پائی جاتی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایران : اقتصادی بحران کے سبب وزیر خزانہ کامواخذہ و برطرفی

اسرائیل کی دروز آبادی کے روحانی پیشوا شیخ موفق طریف کے بارے میں جنبلاط نے زور دے کر کہا کہ "وہ ہماری نمائندگی نہیں کرتا۔ اسے صہیونی طاقتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔" انہوں نے خبردار کیا کہ کچھ لوگوں کو ایک خطرناک راستے کی طرف راغب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر وہ اس میں کامیاب ہوگئے تو خانہ جنگیاں شروع ہوجائے گی جن کے خوفناک نتائج کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔

موجودہ دور کا بیروت پر اسرائیلی قبضہ سمیت ماضی کے تنازعات سے موازنہ کرتے ہوئے جنبلاط نے اسے "پہلے کے مقابلے کئی زیادہ خطرناک" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ "وہ جبل العرب پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اب یہ ہمارا امتحان ہے کہ اپنی عرب شناخت کو برقرار رکھیں یا صہیونی اسکیم کے چُنگل میں آجائیں۔"

یہ بھی پڑھئے: غزہ : امداد کی ترسیل روکنے کے اسرائیلی اقدام کی چوطرفہ مذمت

اسرائیل کی خلاف ورزیاں

سنیچر کو دمشق کے قریب جارامنا علاقہ میں پرتشدد جھڑپوں کے بعد کشیدگی پھیل گئی جب مسلح گروہ نے ہتھیار پھینکنے سے انکار کردیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے فوج کو حکم دیا کہ وہ "دروز شہر" کی حفاظت کرنے کیلئے تیار رہیں۔ واضح رہے کہ شام میں سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمہ کے بعد، اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں پر اپنے قبضے میں توسیع کرتے ہوئے غیر فوجی بفر زون پر بھی قبضہ کرکے شام کے ساتھ ۱۹۷۴ء میں ہوئے علیحدگی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس کے علاوہ، شام کے فوجی ٹھکانوں پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں شدت آگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK