• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’یقین نہیں آرہا ہے کہ زندہ ہوں‘‘ فلسطینی نوجوان مجاہد عبادی نے اسرائیلی مظالم پر لب کھولے

Updated: June 26, 2024, 9:48 PM IST | Jerusalem

مجاہد عبادی جسے اسرائیلی فوجیوں نے اپنی گاڑی کے بونٹ سے باندھ دیا تھا ، نے اسرائیلی مظالم کے بارے میں بتایا کہ ’’انہوں نے مجھے شوٹ کیا، مارا پیٹا اور اپنی گاڑی سے باندھ دیا۔ مجھے یقین نہیں ہوتا کہ میں زندہ ہوں۔ ان زخموں نے میری زندگی میرے لئے مشکل بنا دی ہے۔‘‘

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مجاہد عبادی، کو اب یہ یقین نہیں کہ اسرائیلی فوجیوں کے فوجی گاڑی کے بونٹ سے باندھنے کے بعد زندہ وہ ہیں۔ ۲۴؍ سالہ فلسطینی، جن کا علاج جینین کے ابن سینا اسپتال میں جاری ہے، نے ترکی کی خبر رساں ایجنسی انادولو کو بتایا کہ ’’مجھے لگا تھا کہ میں مرجاؤں گا۔ مجھے شوٹ کیا گیا، مارا پیٹا گیا تھا اور اسرائیلی فوجیوں نے مجھے اپنی فوجی گاڑی کے بونٹ سے باندھ دیا تھا۔ مجھے لگاتھا کہ میں مر جاؤں گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی دھمکی سے مشرقی وسطیٰ میں تناؤ میں اضافہ

خیال رہے کہ سنیچرکو سوشل میڈیا میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنین میں ایک اسرائیلی فوجی گاڑی کے بونٹ سے عبادی کو باندھا گیا ہے۔‘‘ فلسطینی ہلال احمر پی آر سی ای) کی ایمبولینسوں سے گاڑی کے بونٹ سے پھسلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ عبادی نے اسرائیلی فوجیوں کے اس ظلم کے تعلق سے کہا کہ ’’میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ غزہ پٹی کے حالات کا ایک سرہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی دھمکی سے مشرقی وسطیٰ میں تناؤ میں اضافہ

انہوں نے اسرائیلی فوجیوں کے ظلم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’’اسرائیلی فوجیوں نے جنین کے جبریات میں واقع میرے گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔ اس وقت میں اپنے چچا کے گھر پر تھا۔ میرے کزن اور میں نے گھر سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اسرائیلی فوجیوں نے ہم پر فائرنگ کر دی۔ میں اور وہ زخمی ہو گئے تھے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بی جے پی رکن پارلیمان اوم برلا لوک سبھا اسپیکر منتخب

تاہم وہ گھر بھاگنے میں کامیاب ہوا البتہ میں گولی لگنے کے سبب گھر کے باہر کھڑی گاڑی کے پیچھے گر گیا تھا۔ مجھے اپنے دائیں بازو اور دائیں پاؤں میں گولی لگی تھی اور میں اٹھنے کے قابل نہ تھا۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’میں تقریباً ۲؍ گھنٹوں تک وہیں رہا، بعد میں اسرائیلی فوجی مجھے وہاں سے اٹھا کر لے گئے۔ انہوں نے میرے سر پر مارا اور ارادی طور پر مجھے تکلیف پہنچائی۔ میرے زخمی پاؤں سے مجھے گھسیٹا اور میرے زخمی بازوؤں کو جارحانہ طریقے سے تکلیف پہنچائی۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: رائے پور ماب لنچنگ: پولیس نے مزید ۲؍ افراد کو گرفتار کیا

بعد ازیں اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ نے مجھے پھینک دیا جس کے نتیجے میں میری تکلیف بڑھ گئی اور انہوں نے مجھے اپنی گاڑی کے بونیٹ سے باندھ دیا تھا۔ فوجی گاڑی کا بونٹ کافی گرم تھا جس کے سبب میری پیٹھ اور پاؤں جل گئے تھے ۔مجھے لگ رہا تھا کہ مجھے چاقو سے کاٹا جا رہا ہے۔ ۴؍ گھنٹے بعد مجھے طبی معاونین کے حوالے کیا گیا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں روزانہ۱۰؍ بچے اپنے ایک یا دونوں پاؤں سے محروم ہو جاتے ہیں: یو این آر ڈبلیو اے

تاہم، طبی معاونین کے مطابق عبادی کو مکمل طورپر ٹھیک ہونے کیلئے متعدد ماہ درکار ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’ان زخموں نے میری زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ میں عام زندگی گزار رہا تھا اور اپنے مستقبل کیلئے جدوجہد کر رہا تھا۔ اب سب کچھ تباہ ہو گیا ہے۔ یہ زخم میری زندگی پر برے طریقے سے اثر انداز ہوں گے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: بی جے پی نے ایمرجنسی کو یاد کیا، کانگریس نے ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش بتایا

ان کے مطابق ’’وہ حادثے کے بعد سے ڈراؤنے خواب میں زندگی گزار رہے ہیں۔ رات میں خوف سے میری آنکھیں کھل جاتی ہیں، نہ جانے کیوں، میں ذہنی طورپر اپنے آپ کو ٹھیک محسوس کرتا ہوں لیکن ایسا نہیں ہے۔‘‘ خیال رہے کہ پیر کو امریکہ محکمہ خارجہ نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے عبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کو ’’وحشت انگیز ‘‘ قرار دیا تھا۔ اس ضمن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے کہا تھا کہ ’’سوشل میڈیا پر وحشت انگیز تصویر مشتہر ہو رہی ہے اور ’’لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جانا غلط ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK