دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سی بی آئی نے شراب گھوٹالہ معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی کے گرفتاری کے فیصلے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ نے سپریم کورٹ سے اپنی عرضی واپس لے لی۔ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو حراست کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا۔
EPAPER
Updated: June 26, 2024, 2:36 PM IST | New Delhi
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سی بی آئی نے شراب گھوٹالہ معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی کے گرفتاری کے فیصلے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ نے سپریم کورٹ سے اپنی عرضی واپس لے لی۔ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو حراست کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا۔
بار اور بینچ نے بتایا ہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے شراب گھوٹالہ معاملے میں گرفتار کیا ہے ۔ یاد رہے کہ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اب بھی جیل میں ہیں۔ ۲۱؍ مارچ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے انہیں گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ میں بچوں میں غذائی قلت تیزی سے پھیل رہی ہے : طبی ماہرین
اس ضمن میں بدھ کو مخصوس جج امیتابھ راؤت نے مرکزی تفتیشی ایجنسی کو کیجریوال سے تفتیش کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد سی بی آئی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کو گرفتار کیا ہے۔ قبل ازیں سی بی آئی نے تہاڑ جیل میں اروند کیجریوالک کا بیان درج کیا تھا اور انہیں ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی مانگ کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: نیٖٹ امتحان تنازع:۷۰۰؍طلبہ کیلئے پیپر لیک کرنے کا انکشاف
یاد رہےکہ سی بی آئی کی جانب سے کیجریوال کے خلاف یہ کیس ۲۰؍ جولائی ۲۰۲۲ء کو دہلی کے لیفٹنٹ گورنر وی کے سکسینا کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔اس ضمن میں کیجریوال کے وکیل نے کہا کہ ہمیں مطلع نہیں کیا گیا تھا کہ سی بی آئی عدالت میں اپیل داخل کرے گی اور ان سے تفتیش کرنے کیلئے عدالت سے حکم جاری کرنے کی اپیل کرے گی۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی دھمکی سے مشرقی وسطیٰ میں تناؤ میں اضافہ
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں یہ معلومات میڈیا کے ذریعے ملی ہیں۔ ہمیں نہ ہی سی بی آئی کی جانب سے جاری کردہ ایپلی کیشن اور نہ ہی عدالت کے حکم کی کاپی ملی ہے۔‘‘ تاہم، سی بی آئی کا کہنا ہے کہ قانون میں ایسا کوئی منشور نہیں کہ ملزم کو مطلع کیا جائےاور وہ حراست کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد کاغذات فراہم کریں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: بی جے پی رکن پارلیمان اوم برلا لوک سبھا اسپیکر منتخب
عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ’’سی بی آئی کے وکیل کا کہنا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری کیلئے ان کے پاس جو مواد ہیں وہ انہیں ریکارڈ پر رکھیں گے۔ بعد ازیں آپ( کیجریوال کے وکیل) کا بھی بیان لیا جائے گا۔ ہم آپ کو ان کاغذات کی کاپی بھی فراہم کریں گے جو آپ کو مطلوبہ ہیں۔ ہم عدالتی حکم پاس کریں گے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: اروند کیجریوال سی بی آئی کی حراست میں، سپریم کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی
کیجریوال نے سپریم کورٹ سے اپنی عرضی واپس لے لی
سی بی آئی کی حراست کے فیصلے کے بعد کیجریوال نے سپریم کورٹ سے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی اپنی عرضی واپس لے لی ہے۔سی بی آئی کی جانب سے کیجریوال کو حراست میں لئے جانے کے فیصلے کے بعد عام آدمی پارٹی نے کہا کہ ’’یہ ممکن تھا کہ سپریم کورٹ کیجریوال کو ضمانت دے دیتا لیکن بی جےپی گھبرا گئی تھی اور پھر سی بی آئی نے انہیں ’’فیک کیس‘‘ میں حراست میں لے لیا۔