• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسمرتی ایرانی اور انوراگ ٹھاکر سمیت ۳۷؍ وزراء مودی کی نئی کابینہ سے بے دخل

Updated: June 10, 2024, 6:06 PM IST | New Delhi

اتوار کو این ڈی اے کے لیڈران نے اسمرتی ایرانی اور انوراگ ٹھاکر سمیت ۳۷؍ وزراء کو مودی کی نئی کابینہ سے بے دخل کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ اسمرتی ایرانی اترپردیش کے امیٹھی سے الیکشن ہار گئی تھیں۔ اتوار کو نریندر مودی نے تیسری مرتبہ بطور وزیر اعظم حلف لیا تھا۔

Smriti Irani. Photo: INN
اسمرتی ایرانی۔ تصویر:آئی این این

این ڈی اے اتحاد کے لیڈران ، جن میں اسمرتی ایرانی اور انوراگ ٹھاکر بھی شامل ہیں، کو اتوار کو وزیر اعظم مودی کی نئی کابینہ سے بے دخل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اسمرتی ایرانی اترپردیش کے امیٹھی لوک سبھا حلقے سے بی جے پی امیدوار تھیں ۔ تاہم ، ۴؍ جون کو لوک سبھا انتخابات کے رزلٹ کے دن وہ کانگریس کے لیڈر کشوری لال شرما سے ۶۷ء۱؍ لاکھ ووٹوں سےہار گئی تھیں۔ 
اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی کے راجشٹرپتی بھون میں تیسری مرتبہ بطور وزیراعظم حلف لیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: عہدہ سنبھالتے ہی پی ایم مودی نے کسان ندھی یوجنا کے فائل پر دستخط کئے

مودی کے ساتھ ان کی کابینہ کے ۷۲؍ ممبران کو بھی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حلف دلایا ہے۔ اس کاؤنسل میں ۳۰؍ کابینی وزیر، ۵؍ ریاستی وزرائے مملکت(آزادانہ چارچ) اور پانچ وزرائے مملکت نے حلف لیا ہے۔  مودی کی نئی کابینہ میں ۱۹؍ وزراء جن میں امیت شاہ، راجناتھ سنگھ، نرملا رسیتارمن ، نتن گڈکری ، ایس جے شنکر اور دیگر شامل ہیں۔ تاہم، دیگر وزراء جنہیں اپنے عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے میں، پیوش گوئل ، ہردیپ سنگھ پوری، مانسکھ مانڈویا، اشوینی ویشنو، دھرمیندر پردھان، جیوترادتیہ سندھیا،پرلہاد جوشی، وریندر کمار، گری راج سنگھ، گجیندر سنگھ شیکھوت، کرین رجیجو، بسربانند سونووال، بھپیندر یادو اور جے کشن ریڈی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ملی جلی سرکار کی واپسی، مودی تیسری بار وزیراعظم،۷۲؍ وزراء شامل، کئی چیلنج درپیش

جن لوگوں کو اپنے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے، ان میں ارجن منڈا(وزیر برائے قبائیلی معاملات، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہود )، پرشوتم روپالا(وزیر برائے ماہی گیری، مویشی پالن اور شیر خانہ) اور وزیر برائے اور نارائن ٹاٹو رانے (مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں)بھی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ : اسرائیل کا خونریزآپریشن، ۲۱۰؍ افراد جاں بحق، ۴۰۰؍ سے زائد زخمی

خیال رہے کہ اسمرتی ایرانی وزیر برائے خواتین و اطفال فلاح و بہود اور اقلیتی معاملات تھیں۔ تاہم، انوراگ ٹھاکر وزیر برائے انفارمیشن اور بروڈکاسٹنگ اور یوتھ افیئرز تھے۔راج کمار سنگھ وزیر برائے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی تھےاور مہیندر ناتھ پانڈے وزیر برائے ہیوی انڈسٹریزکو بھی مودی کی نئی کابینہ سے بے دخل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ۷؍ وزراؤں میں سے اسمرتی ایرانی اور راج کمار سنگھ لوک سبھا انتخابات ہار گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: نیٖٹ نتائج : این ٹی اے کا کوئی بھی غلطی تسلیم کرنے سے انکار

۴۲؍ وزرائے مملکت میں سے ۳۰؍ کو بے دخل کیا گیا ہے جن میں راجیو چندرشیکھر(جو منسٹری آف اسکل ڈیولپمنٹ میں وزیر مملکت تھے) اور وزارت داخلہ میں وزیر مملکت وی کے سنگھ بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ بی جے پی کے لیڈر راجیو چندرشیکھر تروننت پورم لوک سبھا حلقے سے ہار گئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل کانگریس کے لیڈر ششی تھرور الیکشن جیت گئے تھے۔ 

اُدیشہ میں نو منتخب بی جے پی حکومت۱۲؍ جون کو حلف لے گی

بی جے پی کے چیف جے پی نڈا دوبارہ یونین کاؤنسل آف منسٹرز میں واپس لوٹیں گےجبکہ جے پی نڈا مودی کے پہلے دور اقتدار میں یونین ہیلتھ منسٹر تھے جبکہ دوسری کابینہ میں وہ مودی کابینہ کا حصہ نہیں تھے۔ یاد رہے کہ بی جے پی نے ۴؍ جون کو ۲۴۰؍ سیٹوں سے الیکشن میں فتح حاصل کی تھی۔ بی جے پی اکثریت حاصل نہیں کر سکی تھی اس لئےاس نے اپنے حامیوں کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم این ڈی اے نے ۲۹۲ء سیٹیں حاصل کی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK